نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: توشہ خانہ نیب کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کریں گے، عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی درخواست ضمانت پر نیب حکام کو آج طلب کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کے وکلاء کی جانب سے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کے دائمی وارنٹ 24 اکتوبر تک کیلئے معطل کئے جائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں