قومی فٹبال ٹیم نے کمبوڈیا کو شکست دے دی

قومی فٹبال ٹیم نے کمبوڈیا کو شکست دے دی

اسلام آباد: پاکستان فٹبال ٹیم نے تاریخ رقم کر دی، قومی فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ 2024ء کوالیفائر میچ جیت لیا۔فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے عمدہ کھیل کی بدولت کمبوڈیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی، پاکستان کے ہارون حامد نے 67 ویں منٹ میں میچ کا واحد گول کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ جناح فٹبال سٹیڈیم میں کھیلا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا لیگ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا، یہ پاکستان فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کی تاریخ میں پہلی جیت ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ آج کھیل اورفٹ بال کی فتح ہوئی ہے، فٹ بال عوام کا کھیل ہے، پاکستان میں فٹ بال کو بہت مقبولیت حاصل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں