نصرت فتح علی خان کی 75ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

نصرت فتح علی خان کی 75ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

لاہور : فن موسیقی کی عظیم شخصیت معروف قوال نصرت فتح علی خان کی 75ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔نصرت فتح علی خان 13اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ عالمی سطح پر جتنی شہرت انہیں ملی وہ شاید کسی اور موسیقار یا گلوکار نصیب نہیں ہوئی ۔ بحیثیت قوال 125آڈیو البم ریلیز ہوئے جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے ۔ان میں دم مست قلندر مست ، علی مولا علی ، آنکھ اٹھی محبت نے انگڑائی لی ۔ وہی تو ہے جو نظام ہستی چلارہا ہے وہی خدا ہے ، میرا پیاگھر آیا، اللہ ہو اللہ ہو، کینا سوہنا تینوں رب نے بنایا سمیت کئی یادگار قوالیوں سے لوگوں کی دل موم کئے ۔ جاپان میں نصرت فتح علی خان کا مجسمہ بنا کر میوزیم میں سجا رکھا ہے ۔جاپانی انہیں دیوتا مانتے ہیں۔نصرت فتح علی خاں نے بالی ووڈ کی کئی فلموں کی موسیقی ترتیب دینے کے ساتھ آواز کا جادو بھی جگایا، جس میں اور پیار ہوگیا، کچے دھاگے اور کارتوس شامل ہیں۔ نصرت فتح علی خاں کے فن کی تعریف ملکہ ترنم نورجہاں ، شنہشاہِ غزل مہدی حسن اور لتا منگیشکر جیسے لیجنڈزنے بھی کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں