سعودی ولی عہد اور ترک صدر کی مسئلہ فلسطین پر گفتگو

سعودی ولی عہد اور ترک صدر کی مسئلہ فلسطین پر گفتگو

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ اور گرد و نواح میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کشیدگی روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہا ہے۔علاوہ ازیں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا بھی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے تہران اور ریاض کے درمیان امن سمجھوتے کے بعد ایرانی صدر اور سعودی ولی عہد کا یہ پہلا رابطہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم ختم ہونے چاہئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں