وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ آمد

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےمتحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ میں صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر اہل خانہ اور متحدہ عرب امارات کے عوام سے تعزیت کی۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ان کی دانشمندانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دو طرفہ تعلقات کو مظبوط بنانے کے لئیے ناقابل فراموش خدمات قابل تحسین ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں