جنوری اور فروری میں گیس نہیں ہوگی،وزارت توانائی

جنوری اور فروری میں گیس نہیں ہوگی،وزارت توانائی

کراچی:وزارت توانائی نے عوام کو خبردار کردیا کہ دسمبر تک گیس صرف کھانا تیار کرنے کے اوقات میں دستیاب ہوگی۔رواں سال دسمبر کے پہلے ہفتے کیلئے ایل این جی کارگو کا سودا طے پاگیا، ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کا غیر ملکی کمپنی سے دسمبر کیلئے ایل این جی کارگو کا سودا طے پاگیا ۔کارگو کی قیمت 15.7 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو، دوسرے ہفتے کیلئے قیمت 19.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ دسمبر کے تیسرے اور آخری ہفتے کیلئے کوئی بولی موصول نہیں ہوئی۔وزارت توانائی کے مطابق جنوری اور فروری کیلئے ایل این جی کا بندوبست نہیں، دسمبر تک گیس صرف کھانا تیار کرنے کے اوقات میں دستیاب ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں