سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کارکنوں کیساتھ ناروا سلوک، تیمور سلیم جھگڑا کا سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

پشاور : وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نےسیالکوٹ میں پی ٹی آئی کارکنوں کیساتھ حکومتی ایما پر کئے گئے ناروا سلوک کے خلاف آج رات کو سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر دیا۔

تیمور جھگڑا کاکہنا ہے کہ امپورٹد حکومت نے سیالکوٹ میں جو کیا، اس سے ہمارے اراد ے اور بھی مضبوط ہوگئے ہیں، وزیرخزانہ نےدورہ اسلام آباد مختصر کرکے پشاور آنے کا اعلان کیا۔انہوں نے پی ٹی آئی ورکرز سے ملک بھر میں احتجاج کی کال کی ہے۔

تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ ہمارے جلسے دیکھ کر امپورٹڈ حکومت بوکھلا گئی ہے،ہم پُرامن رہ کر اس قوم کی تقدیر بدلینگے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں