بیرون ملک آباد کشمیری مسئلہ کشمیرعالمی سطح اٹھائیں، صدرآزاد جموں وکشمیر

مظفرآباد: صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بیرون ملک آباد کشمیری مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُٹھانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں بالخصوص امریکہ میں مقیم کشمیری اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھائیں۔ کیونکہ امریکی کانگریس وویمن الہان عمر کے حالیہ دورہ آزادکشمیر کے بعد کوشش کی جانی چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کو امریکی کانگریس سمیت دیگر اہم فورمز پر جارحانہ انداز میں اُجاگر کیا جائے۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ میں نے او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کے مستقل مندوب ایمبیسڈر عبدالوہاب سے بھی ملاقات کر کے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے بارے میں انہیں بریفنگ دی تھی۔ جبکہ آج او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی پر بھارت کی مذمت کی ہے او رکشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اُن کا حق خودارادیت دینے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر بالخصوص امریکہ میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وبربریت بند کرانے کے لئے اپنی آواز انٹرنیشنل فورمز پر اُٹھائیں۔

اس موقع پر کشمیر انٹرنیشنل فورم امریکہ کے اہم رہنماء نعیم بٹ نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو امریکہ کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی جبکہ دورے کے تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں