قیادت کوئی بھی ہو جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کیلئے اہم سمجھا ہے،امریکا

امریکا کا کہنا ہے کہ قیادت کوئی بھی ہوجمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لئے اہم ہے۔

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ قیادت کوئی بھی ہوخوشحال اورجمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لئے اہم ہے اوراس بات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

جین ساکی کا مزید کہنا تھا کہ ہم آئینی اورجمہوری اصولوں پرپرامن طریقے سے عملدرآمد پریقین رکھتے ہیں اورقانون کی حکمرانی اورقانون کے تحت مساوی انصاف کے اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔  ہمیشہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے اور قیادت کوئی بھی ہو اس میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔

امریکی صدرکے وزیراعظم شہبازشریف کو فون کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کا کہنا تھا کہ مستقبل میں فون کالز کے بارے میں اس وقت میرے پاس کہنے کوکچھ نہیں ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں