مگرمچھوں نے’جذباتی ہمدردی‘ کا مظاہرہ کر کے دریا میں پھنسے کتے کو بچالیا

مگرمچھوں نے’جذباتی ہمدردی‘ کا مظاہرہ کر کے دریا میں پھنسے کتے کو بچالیا

مہاراشٹر: بھارت میں تین مگرمچھوں نے ’جذباتی ہمدردی‘ کا حیرت انگیز مظاہرہ کرتے ہوئے دریا میں پھنسے کتے کو بچالیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پیش آیا جہاں ایک کتا جنگلی کتوں سے بچنے کیلئے دریائے ساوتری کے گہرے پانیوں میں داخل ہوگیا اس بات سے لاعلم کہ دریا میں مگرمچھوں کا غول ہے۔وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے مطابق دریائے ساوتری میں ’موقع پرست شکاری‘ مگرمچھ موجود ہیں تاہم حیرت انگیز طور پر مگرمچھوں نے کتے کو شکار کرنے کے بجائے اُسے حفاظت سے کنارے پر دھکیل دیا۔صرف یہی نہیں بلکہ مگرمچھوں نے کتے کو دریا کے کنارے کے ایک ایسے علاقے تک پہنچایا جہاں جنگلی کتے موجود نہیں تھے، جس سے کتے کو محفوظ طریقے سے فرار ہونے کا موقع مل گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں