غلط انجکشن سے 12 شوگر کے مریضوں کی بینائی متاثر

لاہور :غلط انجکشن سے 12 شوگر کے مریضوں کی بینائی متاثر،نابینا ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں غلط انجکشن کے استعمال سے شوگرکے 12مریضوں کی بینائی متاثر،حکومت نے انجکشن پر پابندی لگا دی،مارکیٹ سے ساراسٹاک اٹھالیا، صوبائی حکومت نے 5رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کابھی نوٹس، مریضوں کی بینائی متاثر ہونے کی تحقیقات کاحکم دے دیا،وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ واقعے کی جلد اور مکمل تحقیقات کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کی جائےگی،نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم کہتے ہیں لاہور کے تقریباً 40 افراد غیر معیاری انجکشن سے متاثر ہوئے ، جعلی انجکشن ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں تیار ہو رہے تھے،ماہرین امراض چشم کے مطابق جعلی انجکشن سے شوگر کے مریضوں کی آنکھوں کے پردے متاثر ہوئے ،انفیکشن سے40افرادمتاثرجبکہ متعدد کی بینائی ضائع ہوگئی