امیر ترین یوٹیوبر ’مسٹربیسٹ‘ نے غریب خاندان کے گھر کی تزئین و آرائش کروا دی

امیر ترین یوٹیوبر ’مسٹربیسٹ‘ نے غریب خاندان کے گھر کی تزئین و آرائش کروا دی

نارتھ کیرولینا:دنیا میں سب سے زیادہ مقبول اور امیرترین یوٹیوبرجیمز اسٹیفن ڈونلڈسن المعروف ’مسٹربیسٹ‘ سخاوت کی شہرت رکھتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے سرپرائز دیتے ہوئے ایک غریب خاندان کا گھر کا اندرون اس طرح تبدیل کیا کہ خود گھر والے بھی حیران رہ گئے۔مسٹربیسٹ دنیا بھر میں خیرات کرتے ہیں اور اپنی ویڈیو میں لاکھوں کروڑوں کی رقم اور تحائف بانٹتے نظرآتے ہیں، اس کے لئے انہوں ںے ٹک ٹاکر ایمیلی کا انتخاب کیا اور اس کے گھر جا کر اسے خوشخبری سنائی کہ وہ مکان کی تزئین اور آرائش کرنا چاہتا ہے۔اس پر ایمیلی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور چند ہی دنوں میں مسٹربیسٹ نے ان کے گھر کو نیا کر کے نہایت خوبصورت روپ دیدیا، ایمیلی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جو 12 ستمبر کو شارٹس کی صورت میں پوسٹ کی گئی ہے۔
اس میں مسٹربیسٹ ایمیلی کے گھر جاتے ہیں اور ہیلو کرنے کے بعد ان سے کہتے ہیں کہ آپ کے گھر تزئین اور آرائش کرنا چاہتا ہوں، لیکن بقیہ اہلِ خانہ کو اس سے آخری لمحے تک اس سے لاعلم رکھا جاتا ہے، پھر ایمیلی نے اپنے موڈ اور تبدیلی کی تفصیلات فراہم کیں اور گھر پر تیزی سے کام شروع کیا گیا۔گھر میں توڑ پھوڑ اور مرمت کے ساتھ ساتھ آرائش کے تمام مراحل کو بھی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔
پھر جیسے ہی اہلِ خانہ گھر کے نئے حلیے کو دیکھتے ہیں تو وہ حیران رہ جاتے ہیں، اس ویڈیو پر لوگوں نے ایک بار پھر مسٹربیسٹ کے کام کو سراہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں