کپتان کو جیل میں دیسی گھی ،دیسی چکن فراہم کیا جاتا ہے

چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سہولیات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد:سپریم کور ٹ میں چیئرمین تحریک انصاف کے اٹک جیل میں سہولیات کا معاملہ ،چیئرمین تحریک انصاف کو اٹک جیل میں بہتر کلاس سہولیات فراہم کردی گئی ،اٹارنی جنرل آفس نے چیئرمین تحریک انصاف کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق رپورٹ تیار کرلی، زرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کو دیسی گھی میں دیسی چکن بھی فرمائش پر دیا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کو دیسی گھی میں مٹن بھی دیا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق فرمائش پر فراہم آئٹمز آن پیمنٹ پر فراہم کئے جاتے ہیں، جواب ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کو بیٹر کلاس سہولیات میسر ہیں، جیل مینوئیل، رولز،قانون کے مطابق تمام سہولیات دی گئی ہے، چیئرمین تحریک انصاف کو جیل کے سامنے کوریڈور میں چہل قدمی کی بھی اجازت ہے، ٹارنی جنرل سہولیات سے متعلق رپورٹ آج سپریم کورٹ جمع کرائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں