اسلام آباد : حکومت نے مدارس رجسٹریشن بل پر ڈیڈلاک ختم کرنے کی کوششیں تیز کردیں اور مولانا فضل الرحمن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانافضل الرحمن کے تحفظات دور کئے جائیں گے، اس سلسلے میں حکومت اور جے یو آئی میں رابطے ہوئے۔ مدارس رجسٹریشن بل میں حکومت کی طرف سےبعض تبدیلیاں لائی گئی ہیں ، مجوزہ تبدیلی کے مسودے پر جے یو آئی سےمشاورت کی جائےگی۔
ذرائع جے یو آئی کا کہنا ہے کہ حکومتی رابطوں سےمولانافضل الرحمان کوآگاہ کردیاگیا ہے، بل میں تبدیلی پر مشاورت کے بعد فیصلہ کیاجائے گا۔
یاد رہے وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے صدر کو مولانافضل الرحمن کے مدارس بل پر اعتماد میں لیا، جس پر پارٹی صدر نے بھی شہبازشریف کو مفاہمت کامشورہ دیا تھا۔