صبا قمر کب اور کس سے شادی کر رہی ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی خوبرو با صلاحیت اداکارہ صبا قمرنے اپنے مداحوں کی جانب سے بار بار شادی اور محبت کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دے ہی دیا ہے۔

 اداکارہ صبا قمرنے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ پیار میں ہونا تو خوبصورت ہے، شادی کا تو پتہ نہیں مگر محبت کرنا کوئی بری بات نہیں ہے، پیار کیا جا سکتا ہے۔

ڈرامے کی پروموشن کے سلسلے میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں  دوران انٹرویو صبا قمر نے انکشاف کیا کہ اُنہیں اب کھانا بنانا خصوصا آلو قیمہ بنانا سیکھنا ہے۔

صبا قمر کی وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معروف میزبان ندا یاسر صبا قمر کو چھیڑتے ہوئے سوال کر رہی ہیں کہ تمہیں کس لیے آلو قیمہ بنانا بنانا سیکھنا ہے۔

https://www.instagram.com/tv/CdbZf-lovE2/?utm_source=ig_web_copy_link

صبا قمر اس سوال پر کہہ رہی ہیں کہ بتا دوں گی سب کچھ بتا دوں گی، بہت جَلد انشا اللّٰہ، اس دوران صبا قمر شرما کر اپنا چہرہ پلو سے چھپا بھی رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ مجھے واقع بہت شرم آ رہی ہے۔

دوسری جانب ندا یاسر کا کہنا ہے کہ اُنہیں صبا قمر کے ہاتھوں پر مہندی لگی دیکھنے کا بہت انتظار ہے۔

گزشتہ سال صبا قمر نےعظیم خان نامی ایک نوجوان سے شادی نہ کر نے کا اعلان کیا تھا ۔

 صبا قمر نے فوٹو و ویڈیوشیئرنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تفصیلی نوٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھ کہ انہوں نے عظیم خان سے شادی کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CNJvzwkhZsc/?utm_source=ig_web_copy_link

صبا قمر نے عظیم خان سے شادی سے انکار کی وجہ بتا تے ہوئے لکھا تھا کہ وہ ایک اہم اعلان کرنا چاہتی ہیں، بہت سارے ذاتی معاملات کی بناء پر انہوں نے عظیم خان سے اپنی شادی منسوخ کر دی ہے، اب ہم شادی نہیں کر رہے ہیں۔

صبا قمر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ انہیں امید ہے کہ اُن کے مداح اس فیصلے کی حوصلہ افزائی کریں گے جیسے کہ آج تک آپ سب  میرے فیصلوں کو  سپورٹ کرتے آئے ہیں اور اُن کے خیال میں اُنہیں کڑوا سچ جاننے میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک اور اہم بات واضح کرنا چاہتی ہیں کہ وہ آج تک اپنی زندگی میں کبھی عظیم خان سے نہیں ملی ہیں، اُن کا اور عظیم خان کا رابطہ صرف فون پر تھا۔

صبا قمر کا خود سے متعلق کہنا تھاکہ وہ اس وقت بہت کڑے وقت سے گزر رہی ہیں، مگر ہم سب جانتے ہیں کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا، انشاء اللّٰہ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں