وزیر خزانہ کا ایک بار پھر شوکت ترین کو چیلنج

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے سابق ہم منصب سینیٹر شوکت ترین کو ایک بار پھر چیلنج دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ شوکت ترین سچ بولیں، قوم کو بتائیں وہ پیٹرول پر سبسڈی دینے کے خلاف تھے۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان نے شوکت ترین کو سبسڈی دینے پر مجبور کیا تھا، شوکت ترین کوئی فنڈنگ چھوڑ کر گئے نہ ایسا کوئی انتظام کیا تھا۔
مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وفاق کا مجموعی خسارہ 5600 ارب چھوڑ کر گئی ہے۔
Load/Hide Comments