مریم نواز کو وی آئی پی سکیورٹی دینے کی منظوری

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو وی آئی پی سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق وزارت داخلہ میں تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کی سفارش پر مریم نوازکو سکیورٹی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ مریم نواز کو پولیس کی سکیورٹی کے ساتھ رینجرز اہلکاروں کی سکیورٹی بھی دی جائے گی، انہیں اسلام آباد میں وفاقی پولیس اور رینجرز کی سکیورٹی ہمہ وقت حاصل ہوگی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز کو دوسرے صوبوں کےاضلاع میں متعلقہ پولیس سکیورٹی فراہم کی جائے گی جب کہ ان کی رہائش گاہوں پربھی سکیورٹی دی جائے گی۔
Load/Hide Comments