اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے روکنے پر سپریم کورٹ جاؤں گا، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے روکنے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا۔

راولپنڈی: بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اگر ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو جن کے پیسوں سے ملک چل رہا ہے ان کو ووٹ دینے کے حق سے روکا گیا تو میں سپریم کورٹ جاؤں گا اور ان کو یہ حق دلوا کر رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں اوورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت کرنے کا موجودہ حکومت کا ایجنڈا ہندوستان کے 5 اگست کے آرٹیکل اے 35 اور 370 کے ناپاک فیصلے کی حمایت کے مترادف ہے جسے پاکستانی اور کشمیری قوم کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں