پاکستان میں ڈالر پھر بےقابو، 191 روپے تک پہنچ گیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر مزید1.34 روپے تک مہنگا ہوگیا۔

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر 1.34 پیسےمہنگا ہونے کے بعد ڈالر 190 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق رواں مالی سال ڈالر 32.36روپےتک مہنگا ہوچکا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1.27 پیسےمہنگا ہوا تھا، جس کے بعد ڈالر 188 روپے 80 پیسے تک پہنچ گیا  تھا۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ 16 اپریل کوڈالر 181.55 پیسوں کی سطح پرموجود تھا، اب تک ڈالر 6.15 روپےتک مہنگا ہوچکا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں