عمران خان سے آئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی، نواز شریف

لندن: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سے آئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی۔

میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے وہ تباہی مچائی ہے کہ جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ شکر ادا کرو کہ عمران خان سے جان چھوٹی، پاکستان تحریک انصاف نے ہمارا قومی کلچر ہی بگاڑ دیا ہے۔

ن لیگ کے قائد اور تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 70 سال میں ایسا کلچر نہیں دیکھا جو اس وقت دیکھ رہے ہیں اور یہ پہلی مرتبہ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں