دانیہ شاہ کے کس لڑکے کے ساتھ تعلقات تھے؟ عامر لیاقت حسین نے تصاویر جاری کردیں

کراچی: تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ پر دوسرے لڑکے کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات کا الزام لگایا ہے اور ثبوت کے طور پر کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔انہوں نے فیس بک پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ نشے اور تشدد جیسے بدترین الزامات کے بعد انتہائی شرم ساری سے وہ آڈیو  پیفامات جاری کررہے ہیں اور عدالت میں تصاویر بھی ہیش کروں گا جسے دیکھنے کے بعد روح کانپ اٹھے گی۔

عامر لیاقت نے کہا کہ میں شراب پیتا ہوں نہ آئس کا نشہ کرتا ہوں چار ماہ کی شادی میں بھوکا رکھنے والا روزانہ ان کی پسند کا کھانا باہر سے منگوا کر کھلاتا تھا جس انسان نے زندگی بھر عورت کی عزت و احترام کا درس دیا ہو وہ تشدد کرے گا؟ اور اگر کرتا تھا تو 15دن یہ میرے ساتھ رہیں جس میں ان کی کم عمری کے باعث جب مجھے انہوں نے بتایا کہ یہ ابھی 15 برس کی ہیں میں نے اپنا بستر الگ کرلیا تو تشدد کس وقت کیا؟

عامر لیاقت نے کہا کہ طبی ٹیسٹس کے ذریعے دوباتیں سامنے آجائیں گی کہ مبینہ طور پر پندرہ برس کی لڑکی ڈیڑھ ماہ سے بہاولپور میں کیسے اس عمل سے گزری کہ شوہر کی غیر موجودگی کے باوجود وہ معاملات جاری رہے جو کہ ممکنُ نہ تھے ساتھ ساتھ اپنی عمر چھپاکر مجھے جعلی شناختی کارڈ دکھا کر اطمینان دلانے کا جرم اس کے سوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج عوام کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ شادی کے 15دن بعد بہاولپور گئیں اور ۱۵ دن بعد واپس آئیں اور آنے کے بعد تین دن گزرے کہ یہ دوبارہ بہاولپور چلی گئیں ۱۵ دن بعد واپس آئیں اور اس دوران میرے بس ایک سوال پر کہ کراچی میں تو 24 گھنٹے آپ کا موبائل آن رہتا تھا لیکن اس بار رات سے صبح تک مسلسل بند رہا کیا بات تھی ۔

انہوںُ نے پہلے بہانے بنائے اور پھر قبول کیا کہ بند کردیتی تھی میں چپ رہا لیکن تشویش میں مبتلارہا آج مجھ پر شدد کا جھوٹا الزام لگا کر حدود میں رہتے ہوئے وہ حقیقت بیان کرنے پر مجبور کردیا جو میں کرنا نہیں چاہتا تھا ان چار ماہ میں چونکہ ان کے گھر میں کمانے والا کوئی نہ تھا میں معاشی حالات کی مجبوری کے باوجود ان کی والدہ کوماہانہ دولاکھ روپے بھجواتارہا جبکہ ایک لاکھ روپے ان کو جیب خرچ دیتا رہاُاور یہ کمرےمیںُ بند اس دور کی سب سے بڑی جھوٹی خاتون خود گاڑی ڈرائیو کر کے 12بجے دوپہر نکلتیں پارلر جاتیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں