ملک سے موروثی سیاست کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایسی جماعت بنانا چاہتا ہوں جو ہمارے جانے کے بعد بھی چلتی رہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک سے موروثی سیاست کا خاتمہ اورتحریک انصاف کے اندر میرٹ کا نظام مستقل کرنا چاہتے ہیں، ایک ہی خاندان بار بار سیاست میں آجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت جتنی بہتر ہو اتنا ہی میرٹ کا خیال ہوتا ہے، بادشاہت کے نظام میں صرف خون کے رشتے دیکھے جاتے ہیں، پاکستان میں سیاسی پارٹی صرف باپ وزیراعظم اور بیٹا وزیراعلیٰ تک محدود ہوتی ہے۔

پارٹی کی ممبر شپ کر کے اسے ادارہ بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے، ڈیٹا حاصل کر کے ماڈرن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ٹکٹ جاری کرتے ہوئے ممبران کی رائے کو مدنظر رکھیں گے۔

مزید کہا کہ ڈیٹا حاصل کر کے ماڈرن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،ٹکٹ جاری کرتے ہوئے ممبران کی رائے کو مدنظر رکھیں گے،م حلقوں میں اپنے ممبران سے رائے لیں گے کیونکہ ووٹ انہوں نے ڈالنا ہے۔

یہ خوددار قوم ہے جو جاگ اٹھی ہے،  قوم جب نیوٹرل ہو جائے تو ختم ہو جاتی ہے، خوددار قوم اپنے حقوق کیلئے کھڑی ہوتی ہے،اپنے حقوق کیلئے کھڑی ہونے والی ہی زندہ قوم ہوتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں