چند گھنٹوں کے گورنر شرافت سے گھر چلے جائیں، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اور گورنر پنجاب ایسا کوئی کام نہ کریں کہ تاریخ میں شرمندہ ہوں۔

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ  نے مشورہ دیا کہ چند گھنٹوں کے گورنر شرافت سے گھر چلے جائیں، اپنی عزت مزید خراب نہ کریں تو بہتر ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس کے پابند ہیں، وزیراعظم کی ایڈوائس سے ہٹنا آئین شکنی ہوگی، پارلیمانی جمہوریت میں صدر کا منصب علامتی ہوتا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ صدر مملکت اور گورنر پنجاب آئین اور سپریم کورٹ کے حکم پر چلیں، صدر کے پاس ویٹو کا اختیار نہیں، ایوان صدر پی ٹی آئی سیکریٹریٹ نہیں ہے ، آئین پر چلیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عمرچیمہ جاتے جاتے کوئی نیا گند گھولنے سے باز رہیں، آئین سے ہٹنے والوں کو سزا کے لیے تیار رہنا ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں