ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کا آئرلینڈ کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف

اسلام آباد: (شہروز امجد) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج کے ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے مابین ہورہا ہے جب کہ دوسرا مقابلہ ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان ہوگا۔

مزید پڑھیں: سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل جیت لیا

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے لیے کُل 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں