یوکرین کے اسکول پر روسی طیاروں کی بمباری، 60 افراد ہلاک

روس کی جانب سے یوکرین کے ایک اسکول پر کی جانے والی بمباری سے 60 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

لوہانسک: برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوکرین کے مشرقی علاقے لوہانسک کے گورنر سرہی ہیدائی نے کہا ہے کہ دیہاتی اسکول پر روسی بمباری سے 60 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

گورنر سرہی ہیدائی کا کہنا ہے کہ روسی افواج نے ہفتے کی دوپہر بلوہوریکا کے اسکول پر بمباری کی جس سے آگ بھڑک اٹھی اور اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ بمباری کا نشانہ بننے والے اسکول میں جنگ سے متاثرہ 90 افراد کو پناہ دی گئی تھی۔

سرہی ہیدائی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹیلی گرام‘ میں لکھا ہے کہ آگ پر تقریباً چار گھنٹے بعد قابو پایا گیا ہے۔انہوں ںے کہا کہ ملبے سے دو افراد کی نعشیں نکالی گئی ہیں، سات زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ 60 افراد کی اموات کا خدشہ ہے لیکن تاحال اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

یاد رہے کہ یوکرین اور اس کے اتحادیوں نے روسی افواج پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جنگ میں عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے لیکن ماسکو نے اس کی مسلسل تردید کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں