کورکمانڈر پشاور کے حوالے سے  سیاستدانوں کےبیانات نامناسب

اسلام آباد:پشاور کور  دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ  میں ہراول دستے  کا کردار ادا کر رہی ہے اور پاکستان آرمی کی ایک ممتاز فارمیشن ہے۔

آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز  کے مطابق پشاور کور  کی قیادت ہمیشہ بہترین اور پروفیشنل ہاتھوں میں رہی ہے لہذا پشاور کور کمانڈر کے حوالے سے اہم سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں ۔ایسے بیانات سپاہ اور قیادت کے مورال اور وقارپرمنفی طور پر اثر انداز ہوتےہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان کے بہادر جوان  اور افسر ہر وقت ملکی خودمختاری اور بقا کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ۔ہم توقع کرتے ہیں کہ قومی سیاسی قیادت ادارے کے خلاف متنازعہ بیانات سے گریز کریں گے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں