عمران خان خودکش بمبار بن کر سسٹم پر گرنا چاہتے ہیں، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان خودکش بمباربن کرسسٹم پرگرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک ماہ سے آئینی بحران چل رہا تھا، عمران خان خودکش بمباربن کرسسٹم پرگرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق سے میں نا مانوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا، عوام کی جیب پرڈاکہ ڈالا گیا اس کا حساب لیں گے، آٹا، چینی اور ادویہ کی کرپشن کا حساب ضرورلیں گے، ہم انتقام کی سیاست پریقین نہیں رکھتے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے فیصل آباد میں چوہدری شیر علی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری شیرعلی پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ملک کو سنگین مسائل کا سامنا ہے، چار سال میں ملک کا بیڑا غرق کیا گیا، نیا پاکستان نہیں پرانا پاکستان میں بہتری کریں گے، اتحادیوں کیساتھ ملک کر مسائل کا مقابلہ کریں گے۔

  حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ملک کو بحرانوں سے نکال لیں گے، عمران خان نے خودکش جیکٹ پہن رکھی ہے، ہم سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کریں گے، ہم انتقام کی سیاست نہیں کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں