عمران خان نے قوم کو لنگرخانوں پر لگایا اور خود توشہ خانے کو لوٹتے رہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم کو لنگرخانوں پر لگایا اور خود توشہ خانے کو لوٹتے رہے۔

فتح جنگ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی جان عمران خان سےچھوٹ گئی،عوام کودن رات کام کرنےوالاشہبازشریف جیسالیڈرمبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنی حکومت جانےکااتنادکھ نہیں ،جتنادکھ شہبازشریف کےوزیراعظم  بننےپرہے،عمران خان اب اس تکلیف کی عادت ڈال لو، آنے والا دورنوازشریف اورمسلم لیگ ن کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس نےخود پوری زندگی بوٹ صاف کیےہوں انہیں اس کےعلاوہ کچھ نظرنہیں آتا،عمران خان نے4سال انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا نہ خودکام کیانہ کسی کوکام کرنےدیا۔

نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ عثمان بزدارجب وزیراعلیٰ بناتوکہامیرےگاوَں میں بجلی نہیں، وہ جب رخصت ہواتوپورےپنجاب میں بجلی نہیں تھی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کوکرسی جانےکااتناغم لگاہےکہ دماغی توازن کھوبیٹھاہے، کبھی جعلی خط دکھاتاہےکبھی سازش کاالزام لگاتاہے، پہلےکہاخط مارچ میں آیا،گزشتہ رات کہاکہ پچھلےسال سےسازش ہورہی تھی، عمران خان اب باقی زندگی خط دکھاکرپیسےمانگتارہےگا۔

مریم نواز نے کہا کہ فتح جنگ تک  بھی فرح خان کےقصےپہنچ چکےہیں،فرح خان کادوسرانام عمران خان ہے، عمران خان نےکبھی اپنی بہن علیمہ باجی کیلئےبیان نہیں دیا، عمران خان فرح خان کوبچانےکیلئےٹی وی پرآکرکہتےہیں کہ اس نےکچھ نہیں کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں