بجلی 2 روپے 86 پیسےفی یونٹ مہنگی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی۔

اسلام آباد: نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق قیمتوں میں اضافہ ایک ماہ کے لیے ہو گا۔

نیپرا کے مطابق قیمتوں میں اضافےکی وجہ سے 29 ارب روپے کا صارفین پر اثر پڑے گا اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

کراچی والوں کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 38 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں