رواں سال چین میں ہونے والی ایشین گیمز ملتوی

لاہور: رواں سال ستمبر میں چین میں ہونے والی  ایشین گیمز کو ملتوی کر دیا گیا ہے، گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔یہ گیمز 10 ستمبر سے 25 ستمبر تک ہینگ زو میں شیڈول تھیں۔

چینی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر منتظمین کی جانب ایشین گیمز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کامن ویلتھ اور ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے پاکستانی اتھلیٹس کے مختلف کیمپس اسلام آباد، لاہور سمیت دوسرے شہروں میں جاری ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں