حکومت کا عید کے تینوں روزملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے تمام پاور ڈسٹریبوشن کمپنیوں سے بجلی کی طلب اور رسد کی تفصیلات مانگ لیں، عید پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ختم کرنے کے احکامات وزیر اعظم شہباز شریف نے دیئے تھے۔

ذرائع نے کہا کہ پاور ڈویژن کی تمام پاور جنریشن کمپنیوں کو مطلوبہ تیل اور گیس فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی، تیل اور گیس کی قلت کے باعث متعدد پاور پلانٹس سے پیداوار میں کمی آئی تھی۔

واضح رہے کہ عید پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کنٹرول نہ کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں