بابراعظم نےغلافِ کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی، ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے غلاف کعبہ(کسوہ) کی تیاری میں حصہ لینے کا شرف حاصل کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

کراچی: میڈیا رپورٹ کے مطابق بابراعظم ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں، انہوں نے گزشتہ دنوں عمرہ بھی ادا کیا اور اب کپتان نے ایسی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کسوہ کی تیاری میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

کپتان نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لیتے  ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کرکٹر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’اس عظیم اعزاز کو حاصل کرنے  پر اللہ کا شکر گزار ہوں‘‘۔

https://www.instagram.com/tv/CdBgUa-qgob/?utm_source=ig_web_copy_link
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں