وزیر اعظم کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے ٹیلیفونک رابطہ، عوم کو ریلیف دینے کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے  فوری طور پر عوامی ریلیف کے اقدامات اٹھائیں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سستے بازاروں اور عام مارکیٹوں میں اشیاء خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اشیاء کی ارزاں نرخوں پرفراہمی کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں اور کابینہ میں تمام اتحادیوں کو شامل کریں۔

دوسری جانب حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب اسپیڈ کا کام وہی سے شروع ہوگا جہاں سے آپ نے چھوڑا تھا۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ صوبہ اب لاوارث نہیں عوام کو اور آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں