امپورٹڈ ٹولہ چند ہفتوں میں اپنے انجام کو پہنچ جائے گا، فواد چوہدری

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولہ چند ہفتوں میں اپنے انجام کو پہنچے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ شیخ راشد شفیق ایم این اے کو ایئرپورٹ سے اغواء کیا گیا اور ابھی تک ان کے گھر والوں کو ان کا آپتہ نہیں دیا جارہا۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے بتایا کہ شیخ رشید کو بھی اغواء کرنے کی کوشش کی گئی ہے، تحریک انصاف ان اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے۔

سابق وزیر اطلاعات لکھتے ہیں کہ بوکھلائی ہوئی امپورٹڈ حکومت سمجھتی ہے لوگ ڈر جائیں گے، بیوقوف اپنے انجام کو تیز کر رہے ہیں جھوٹے پرچوں سے بھی کبھی حکومتیں بچی ہیں؟

انہوں نے مزید لکھا کہ انشاللہ ہم دیکھیں گے کہ یہ ٹولہ چند ہفتوں میں اپنے انجام کو پہنچے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں