وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب، مشترکہ اعلامیہ جاری

وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سعودی عرب کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کے تین روزہ دورے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاک سعودی سپریم کوآرڈنیشن کونسل کے تحت مختلف امور پر دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق بھی کیا گیا۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود 3ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کردی ہے جبکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پاک سعودی بزنس کونسل کے اجلاس کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسکے علاوہ زراعت اور خوراک کے شعبوں میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائیگی اور دونوں ملکوں کا ابلاغ عامہ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے ماحولیاتی ویژن کو بھی سراہا گیا ہے۔