محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کا ایک اور بڑاکارنامہ ،پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ریسرچ جنرل کا افتتاح کردیا

پشاور: محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا ۔پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ریسرچ جنرل کا افتتاح کردیا۔ خیبرپختونخوا ہائیر ایجوکیشن اکیڈمی آف ریسرچ اینڈ ٹریننگ حیات آباد نے لائٹ ہاؤس جنرل شروع کر دیا ۔

خیبرپختونخوا وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے ریسرچ جنرل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں سپیشل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم رشید خان، ڈائریکٹر ہرٹ تصبیح اللہ سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔ ڈائریکٹر ہرٹ تصبیح اللہ نے سالانہ کارکردگی رپورٹ اور اکیڈیمک کلینڈر بھی پیش کیا ۔

صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم کی اس بڑی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے تمام صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔2014 میں ہرٹ کے قیام کے بعد اب تک 5 ہزار سے زائد لیکچررز کو تربیت دی گئی ہے۔کووڈ وبا کے دوران بھی ہرٹ نے اپنی سرگرمیاں آن لائن جاری رکھیں۔وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں اعلیٰ تعلیم کو نئی نہج پر پہنچا چکے۔لائٹ ہاؤس ریسرچ جرنل تمام کیٹگریز کو کوور کرے گا۔نیچرل سائنسز، سوشل سائنسز، لٹریچر سمیت دیگر تمام کیٹگریز شامل ہیں۔تعلیمی چیلنجز اور حل پر ہرٹ کی سفارشات پر ہمیشہ سنجیدگی سے عمل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: چیف سیکریٹری پنجاب کامران افضل نے عہدے کا چارج چھوڑدیا

انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ اور ڈگری کالج کے طلباء اب مفت اپنے تحقیقی مقالے پبلش کر پائیں گے۔ہرٹ کی جانب سے گریڈ 20 کے پروفیسرز کے لیے 4 ماہ پر مشتمل ماڈیولز بنانا احسن قدم ہے۔ابتدائی طور پر لائٹ ہاؤس جنرل 3 کیٹگریز میں شائع ہوگا۔ششماہی بنیاد پر شائع ہونے والے لائٹ ہاؤس جرنل کے معیار کو برقرار رکھیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں