امریکی مراسلے کی تحقیقات، عمران خان نے صدر مملکت اور چیف جسٹس کو خط لکھ دیے

امریکا میں پاکستانی سفیر کے مراسلے کی تحقیقات کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صدر عارف علوی اور چیف جسٹس پاکستان کو الگ الگ خط تحریر کر دیے ہیں۔

عمران خان نے صدر مملکت سے بطور سربراہِ ریاست اور کمانڈر ان چیف افواجِ پاکستان فوری کارروائی کی سفارش کی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے لکھے گئے خط میں پاکستان کی خود مختاری اور جمہوریت کو لاحق مبینہ خطرے کی عوامی تحقیقات کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی حکومت کو بیرونی سازش کے ذریعے گرایا گیا اور اس سازش میں نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری ملوث ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں