پولیو فری پاکستان مہم کا کریڈٹ گراس روٹ ورکرز کو جاتا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پولیو فری پاکستان مہم کا کریڈٹ گراس روٹ ورکرز کو جاتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی ار ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں صحت عامہ بالخصوص پاکستان کے پولیو کے خاتمے کے عزم، کورونا ، تعلیم اور آئی ٹی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بل گیٹس نے نیشنل پولیو ڈرائیو میں پاک فوج کے تعاون کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پولیو فری پاکستان کے لیے کوششیں قومی فریضہ ہے، پولیو فری پاکستان مہم کا کریڈٹ گراس روٹ ورکرز اور موبائل ٹیموں کو جاتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بل گیٹس نے محدود وسائل کے باوجود کورونا کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں