وزیرِ اعظم کی مسجد نبوی ﷺ میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

وزیرِ اعظم شہباز شریف  نے اپنے سعودی عرب دورے کے دوسرے روز مسجد نبوی ﷺ میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی ہے۔نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی سلامتی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی ہے۔

اس دوران وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزراء اور سعودی قیادت بھی موجود تھی۔

اس دوران سیکیورٹی اہلکار کی بڑی تعداد بھی وفد کے ہمراہ موجود تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مسجدِ نبوی میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی  اور مغرب کی نماز ادا کی۔

وزیراعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور ملک کی سلامتی، ترقی اور سماجی اقتصادی ترقی کے لیے دعا کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں