مسجد نبوی میں حکومتی وفد کیخلاف نعرے بازی پر متعدد پاکستانی گرفتار

سعودی حکومت نے مسجد نبوی میں حکومتی وفد کیخلاف نعرے بازی پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

مدینہ: وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کی مسجد نبوی ﷺ آمد پر گزشتہ روز کچھ افراد نے نامناسب نعرے بازی کی تھی اور مسجد کا تقدس پامال کیا تھا۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب کو برے القاب سے پکارا گیا اور شاہ زین بگٹی کے بال بھی کھینچے گئے تھے۔

اس واقعے پر ملک بھر سے شہریوں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ ادھر سعودی حکومت نے مسجد نبوی کا تقدس پامال کرنے پر کچھ پاکستانیوں کو گرفتار کیا ہے۔ اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے نے پاکستانیوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں