پی ٹی اے کا غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کی ڈیجیٹل میڈیا پر تشہیر کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرنےکا عندیہ

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کی ڈیجیٹل میڈیا پر تشہیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے عندیہ دے دیا۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)سے ڈیجیٹل /سوشل میڈیا پر غیر قانونی ہاؤ سنگ سو سائٹیوں کی تشہیری مہم روکنے کے حوالے سے رابطہ کیا۔ یہ اقدام لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے ایک رٹ پٹیشن میں 30مارچ 2022کو جاری ہدایت کے مطابق کیا گیا۔

ایسی تمام ہاؤ سنگ سوسائٹیز جو متعلقہ اداروں سے این او سی حاصل کئے بغیر کام کر رہی ہیں کو ہدایات کی جاتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر قانونی کاروباری تشہیر سے گریز کریں بصورت دیگر پی ٹی اے قانون کے تحت اپنے اختیارات کے مطابق کارروائی کا آغاز کرے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں