ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار500 میگاواٹ سے تجاوز

ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا جبکہ بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار500 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 700 میگاواٹ کی سطح پر برقرار ہے بجلی کی طلب 27 ہزار 200 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی گھروں کوایل این جی اورفرنس آئل کی مطلوبہ فراہمی  مکمل بحال نہ ہوسکی ہے جس کی وجہ سے بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار16 میگاواٹ ہے۔

پن بجلی ذرائع سے 3 ہزار800 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پاورپلانٹس صرف 900 میگاواٹ ہی بجلی پیدا کررہے ہیں۔

نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 14 ہزارمیگاواٹ ہے، پن بجلی سے پیداوار میں کمی کی وجہ تربیلا ڈیم میں گذشتہ 2 ماہ سے پانی سے خالی ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم سے صرف 600 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ منگلا ڈیم میں بھی پانی کا ذخیرہ نہ ہونے کے برابرہے۔

منگلا ڈیم سے بجلی کی پیدوار 500 میگاواٹ ہے، اس تمام صورت حال کے بعد ملک کے شہری علاقوں میں 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 سے 18 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے جبکہ ہائی لاسز والے علاقوں میں 20 گھنٹے تک بجلی کی بندش کا سلسلہ پہنچ گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں