22سال ورلڈکپ لہرایا، اگلے 22 سال سازشی خط لیکر پھرتا رہےگا، مریم نواز

مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے 22سال ورلڈکپ لہرایا اور اب اگلے 22 سال یہ سازشی خط لیکر پھرتا رہےگا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان جیسے نااہل و نالائق سے پاکستانی عوام کی جان چھوٹ گئی، نوازشریف نے لندن میں بیٹھ کر تمہاری حکومت گرادی ہے، انشاءاللہ نوازشریف تمہاری سیاست کو بھی دفن کردیگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے زندگی میں کبھی سچ نہیں بولا،75سال میں پہلا وزیراعظم تھا جسےعوام نے ووٹ کی طاقت سے باہر پھینک دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہآخری گیند تک کھیلنے کےدعوے کرنے والامقابلے سے بھاگ گیا، ہمیں کہتا رہا کہ گھبرانا نہیں، اقدارجانے پر دھاڑیں مار مار کررو رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ معصوم سا منہ بنا کر کہتا ہے میرے لیے12 بجے عدالتیں کیوں کھلیں،12بجے عدالتیں کھلیں کیونکہ تم نےآئین پر خودکش حملہ کیا جبکہ شکر کریں عدالتوں نےابھی صرف فیصلہ دیاتمہیں جیل میں نہیں پھینکا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹیں ٹیں سن سن کر کان پک گیا ہے جبکہ آخری دنوں میں تو عمران خان نے آئین کی دھجیاں اڑائیں، عمران خان کے تمام حربے ناکام ہو گئے توجعلی خط اٹھا کرلےآیا اور اب یہ چوراہوں پر خط اٹھاکر پیسے مانگا کریگا۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ سازش تو نوازشریف جیسےکامیاب آدمی کیخلاف ہوتی ہے، اس نےکہا میں آلو کے ریٹ پتہ کرنے نہیں آیا تو پھر کیا آپ ہیلی کاپٹر پر سیرکرنےکیلئے آئے تھے؟ان کا کہنا تھا کہ جب یہ وزیراعظم تھا تو تکبر کا پہاڑ تھا، پہلے22سال کرکٹ ورلڈکپ لےکر پھرتا رہا، اب اگلے22سال یہ سازشی خط لیکر پھرتا رہےگا۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کونقل کرکے پاس ہونےکی عادت پڑگئی ہے، اب کوئی نقل کرا کے پاس کرنےکو تیار نہیں تو یہ رو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے وہ ڈرےجس نے حکومت ہوتے ہوئے16میں سے15ضمنی انتخاب ہارے، ن لیگ تمہاری دھاندلی کے باوجود16میں سے15ضمنی انتخاب جیت گئی تھی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان تقرریوں میں مداخلت چاہتا ہے، چاہتا ہے کہ تقرریوں میں مداخلت کرکےاگلا الیکشن بھی فکس کرلے۔ مان لو کہ تمہارا سارا میچ فکس تھا، عمران خان تمہاری دھونس پرتقرریوں کا فیصلہ نہیں ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں