وزیر اعظم سے سابق صدر آصف زرداری کی ملاقات، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد :وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو ،وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور جمہوری عمل کا تسلسل ہی ملکی ترقی کا راز ہے۔ ملاقات میں ملک میں جمہوریت کے استحکام اور سماجی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی وزیر کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون سے جلد ملک کو درپیش چیلنجز پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں