صدر مملکت اور گورنر پنجاب عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں، حمزہ شہباز

نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ  حلف  کے معاملے پرعدالت سے اچھے فیصلے کی امید ہے۔تین ہفتے ہوگئے پنجاب میں کوئی ایگزیکٹو نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صدر پاکستان عارف علوی  اور گورنر پنجاب  کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے،آئین بڑا اور انا چھوٹی ہے،آئین کے تحت کام کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ صدر اور گورنر عمران نیازی کی ذاتی غلامی سے نکلیں۔ گورنر اور صدر تاریخ کو داغدار نہ کرے۔میرا حلف نہ لینے کا ایک ہی آدمی ذمہ دار ہے جس نے آئین توڑ ہے ۔عمران نیازی اداروں پر چڑھ دوڑنے کی بات کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ  گورنر پنجاب نے  نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ان سے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔

حمزہ شہباز کی جانب سے معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں لے جانے پر عدالت نے صدر پاکستان کو حلف لینے  کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں