جامعہ کراچی میں خود کش دھماکہ: 3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، رپورٹ

جامعہ کراچی میں ہونے والے خود کش دھماکے میں تین سے چار کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

کراچی: ذرائع سے بتایا ہے کہ یہ دعویٰ بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کی جانب سے خود کش حملے کی تیار کی جانے والی ابتدائی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تیار کی جانے والی ابتدائی رپورٹ کے متعلق ذرائع نے بتایا ہے کہ جائے وقوع سے بال بیرنگ بھی ملے ہیں۔

بی ڈی ایس حکام نے ابتدائی تفتیش و تحقیق کے بعد اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ خود کش دھماکے میں کمرشل بارود استعمال کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں