متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سےمنگل کو یہاں وزارت خارجہ میں پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے ملاقات کی۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دوران ملاقات وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے قریبی تعلقات کا اعادہ کیا۔

انہوں نے سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں