آئی ایم ایف کا سری لنکا پر مالیاتی پالیسی کو سخت کرنے اور ٹیکس میں اضافے پر زور

آئی ایم ایف نے سری لنکا پر زور دیا کہ وہ مالیاتی پالیسی کو سخت کرے، قرضوں کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ٹیکس میں اضافہ کرے۔

کولمبو: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایشیاء اور پیسیفک ڈپارٹمنٹ کی قائم مقام ڈائریکٹر این میری گلڈے وولف نے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں اور اس سے کچھ دن پہلے حکام کے ساتھ مذاکرات کی تیاریوں پر بہت اچھی، نتیجہ خیز، تکنیکی بات چیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کو اپنے قرضوں کے بحران سے نمٹنے کے لیے مالیاتی پالیسی کو سخت کرنا، ٹیکس میں اضافہ اور لچکدار شرح مبادلہ کو اپنانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا سے اخراجات کی اہم ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹیکس محصولات میں اضافے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مہنگائی کو قابو میں رکھنے کے لیے مانیٹری پالیسی کو سخت کرنا ہوگا۔ ہم لچکدار شرح مبادلہ کی ضرورت دیکھتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

2 تبصرے “آئی ایم ایف کا سری لنکا پر مالیاتی پالیسی کو سخت کرنے اور ٹیکس میں اضافے پر زور

اپنا تبصرہ بھیجیں