پی ایس او نے ڈیزل کی بڑھتی طلب کے پیش نظر پانچ اضافی کارگوز کا بندوست کر لیا

پی ایس او نے ڈیزل کی بڑھتی  ہوئی طلب کے پیش نظر پانچ اضافی کارگوز کا بندوست کرلیا ہے۔

ترجمان پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا کہنا ہے کہ  ڈیزل کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش پی ایس او نے مارچ سے مئی تک ڈیزل کے پانچ اضافی کارگوز کا بندوست کیا ہے۔

ترجمان پی ایس او کا کہنا ہے کہ اضافی کارگوز کا انتظام گندم کی کٹائی میں اضافی ضرورت کے باعث کیا گیاتھا۔ ڈیزل کے 5 کارگوز پی ایس او کے معمول کے 11 کارگوز سے زائد ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اپریل میں تقریباً 12 کروڑ لیٹراضافی ڈیزل فروخت کیا ہے۔ ڈیزل کی طلب کو پورا کرنے کے لیے سپلائی چین میں اسٹاک دستیاب ہے۔

ترجمان پی ایس او کا کہنا ہے کہ پی ایس او کے تمام درآمدی کارگوز معمول کے مطابق دستیاب ہوں گے۔ پی ایس او کے تمام آؤٹ لیٹس پر چوبیس گھنٹے ایندھن کی فراہمی جاری ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں