اداکارہ زہرہ عامر کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، تصویر منظرِ عام پر آگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اور حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ زہرہ عامر نے جڑواں بیٹوں کو جنم دیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے بتایا کہ وہ دو جڑواں بیٹوں کی ماں بن گئی ہیں، اداکارہ کی جانب سے اپنی پوسٹ میں تصویر بھی شیئر کی گئی جس میں دونوں نومولود کو دیکھا جاسکتا ہے۔

زہرہ عامر کے بچوں کی پیدائش کولمبیا کے ہاؤورڈ کاؤنٹی جنرل اسپتال میں ہوئی ہے۔

اداکارہ نے اپنے بیٹوں کے فارسی نام رکھے ہیں ایک کا نام ارسین جبکہ دوسرے کا کائی نام رکھا ہے جو کہ بےحد منفرد نام ہیں اداکارہ نے ساتھ ہی ان ناموں کا مطلب بھی بتایا ہے۔

https://www.instagram.com/p/Cct7bUYONbF/?utm_source=ig_web_copy_link

اداکارہ نے اپنے بیٹوں کے نام کا مطلب بتاتے ہوئے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اللہ نے مجھے دو بیٹوں سے نوازہ ہے بےبی ارسین اور بےبی کائی انہوں نے ساتھ ہی واضح کیا کہ یہ فارسی نام ہے جس کا مطلب ہے بہادر اور دلکش۔

یاد رہے کہ اداکارہ کی شادی 2020 میں ہوئی تھی جس کے بعد زہرہ عامر نے گزشتہ ماہ تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ ہم جلد ایک نہیں بلکہ دو بچوں کے والدین بننے جا رہے ہیں اور اس کی خوشی لفظوں میں بیان کرنا ناممکن ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اداکارہ زہرہ عامر کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، تصویر منظرِ عام پر آگئی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں